حدیث نمبر: 6150
فحدَّثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: وثَوبانُ مولى رسول الله ﷺ، وهو فيما قيل: من أهل السَّرَاة، وقيل: إنه من حِمْيَر، أصابه السَّبيُ، فاشتراه رسول الله ﷺ فأعتقه، فلم يَزَلْ مع رسول الله ﷺ حتَّى قُبِضَ، فتحوّل إلى الشام ونزل حِمْص، وله بها دارُ صدقةٍ، ومات بها سنة أربعٍ وخمسين.
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے مولیٰ ثوبان رضی اللہ عنہ کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ اہل سراۃ میں سے تھے، اور ایک قول یہ ہے کہ وہ حمیر سے تھے، وہ قیدی ہو کر آئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں خرید کر آزاد کر دیا، وہ رسول اللہ ﷺ کے وصال مبارک تک آپ ﷺ کی خدمت میں رہے، پھر شام منتقل ہو گئے اور حمص میں سکونت اختیار کی، وہاں ان کا ایک گھر ہے جو بطورِ صدقہ وقف ہے، اور ان کی وفات 54 ہجری میں وہیں ہوئی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6150
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6150]