المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
وَصِيَّةُ حُجْرِ بْنِ عَدِيٍّ عِنْدَ قَتْلِهِ باب: سیدنا حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کی وصیت جب انہیں قتل کیا گیا
حدیث نمبر: 6093
حَدَّثَنَا أبو علي مَخْلَد بن جعفر، حَدَّثَنَا أبو الحسن محمد بن محمد الكارِزِيّ، حَدَّثَنَا علي بن عبد العزيز، حَدَّثَنَا أبو نُعيم، حَدَّثَنَا حَرْمَلة بن قيس النَّخَعي، حدثني أبو زُرْعة بن عمرو بن جَرِير، قال: ما وَفَدَ جَرِيرٌ قطُّ إِلَّا وفدتُ معه، وما دَخَلَ على معاوية إلَّا دخلت معه، وما دخلنا معه عليه إِلَّا ذَكَرَ قتلَ حُجْر بن عَديّ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5980 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
ابوزرعہ بن عمرو بن جریر سے روایت ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ جب بھی کسی وفد کے ساتھ جاتے تو میں ان کے ہمراہ ہوتا، وہ جب بھی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاتے میں بھی ساتھ ہوتا، اور جب بھی ہم ان کے پاس گئے تو انہوں نے حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کے قتل کا ذکر ضرور کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو نعيم: هو الفضل بن دُكين.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
اہم نکتہ: ابو نعیم سے مراد الفضل بن دُکین ہیں۔
وأخرجه ابن عساكر 66/ 240 من طريق أبي عبيدة السري بن يحيى، عن أبي نعيم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر نے (66/ 240) میں ابوعبیدہ السری بن یحییٰ عن ابی نعیم کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
اہم نکتہ: ابو نعیم سے مراد الفضل بن دُکین ہیں۔
وأخرجه ابن عساكر 66/ 240 من طريق أبي عبيدة السري بن يحيى، عن أبي نعيم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر نے (66/ 240) میں ابوعبیدہ السری بن یحییٰ عن ابی نعیم کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6093 سے ماخوذ ہے۔