المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
وَصِيَّةُ حُجْرِ بْنِ عَدِيٍّ عِنْدَ قَتْلِهِ باب: سیدنا حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کی وصیت جب انہیں قتل کیا گیا
حدیث نمبر: 6092
حَدَّثَنَا بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرْوٍ، حَدَّثَنَا أحمد بن عُبيد الله النَّرْسي، حَدَّثَنَا موسى بن داود الضَّبِّي، حَدَّثَنَا قيس بن لربيع، عن أشعث، عن محمد بن سِيرِين: قال حُجْر بن عَدِي: لا تَغْسِلوا عني دمًا، ولا تُطلِقوا عنِّي قيدًا، وادفنوني في ثيابي، فإنّا نلتقي غدًا بالجادَّة (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5979 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ سیدنا حجر بن عدی رضی اللہ عنہ نے (بوقتِ شہادت) فرمایا: ”مجھ سے خون نہ دھونا، میری بیڑیاں نہ کھولنا اور مجھے میرے انہی کپڑوں میں دفن کر دینا، کیونکہ ہم کل (قیامت کے دن) بڑی شاہراہ پر (اللہ کے حضور) ملیں گے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) صحيح عن ابن سيرين، وهذا إسناد فيه ضعف من أجل قيس بن الربيع، لكن روي من غير هذا الوجه عن ابن سيرين. فقد أخرجه ابن أبي شيبة 3/ 252 و 1/ 287 وأحمد في "الزهد" كما في "الإصابة" لابن حجر 2/ 38، وابن عبد البر في "الاستيعاب" ص 174، وابن عساكر في "تاريخ دمشق" 12/ 225 - 228، وابن العديم في "تاريخ حلب" 5/ 2113 من طرق عن هشام بن حسان، عن ابن سِيرِين.
درجۂ حدیث: محمد بن سیرین سے یہ بات "صحیح" ثابت ہے، اگرچہ موجودہ سند قیس بن الربیع کی وجہ سے ضعیف ہے، مگر ابن سیرین سے یہ دوسرے طریقوں سے بھی مروی ہے۔
حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی شیبہ، امام احمد نے "الزہد" میں، ابن عبد البر، ابن عساکر اور ابن العدیم نے ہشام بن حسان عن ابن سیرین کے مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔
بقصة مطولة، وستأتي برقم (6094).
نوٹ / توضیح: یہ ایک طویل قصہ ہے جو آگے حدیث نمبر (6094) پر مفصل آئے گا۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6092 سے ماخوذ ہے۔