حدیث نمبر: 6024
فحدثني محمد بن يعقوب الحافظ، أخبرنا محمد بن إسحاق الثَّقَفي، أخبرني أبو يونس (5)، أخبرني إبراهيم بن المنذر، قال: عمرو بن العاص بن وائل قَدِمَ على رسول الله ﷺ سنةَ ثمانٍ، يكنى أبا عبد الله، وتُوفِّي بمصر يومَ الفِطر سنةَ اثنتين وأربعين، وهو والٍ عليها.
حافظ طلحہ بابر

ابراہیم بن منذر سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص بن وائل رضی اللہ عنہ سن 8 ہجری میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور وہ سن 42 ہجری میں عید الفطر کے دن مصر میں وفات پا گئے جبکہ وہ وہاں کے گورنر تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6024
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6024] [ترقيم الشركة 5966]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(5) وقع في نسخنا الخطية: أبو يحيى، وهو خطأ صوّبناه من سائر المواضع التي نقل فيها المصنفُ عن إبراهيم بن المنذر ما يتعلّق بوفيات الصحابة. وأبو يُونس هذا: هو محمد بن أحمد بن يزيد بن عبد الله مفتي المدينة.
فنی نکتہ: ہمارے پاس موجود قلمی نسخوں میں یہاں (راوی کا نام) "ابو یحییٰ" لکھا ہوا تھا، جو کہ ایک غلطی ہے۔ ہم نے مصنف کی جانب سے ابراہیم بن المنذر کے واسطے سے وفیاتِ صحابہ کے متعلق نقل کردہ دیگر مقامات کی مدد سے اس کی تصحیح کی ہے۔
تعیینِ راوی: یہاں مذکور "ابو یونس" سے مراد دراصل "محمد بن احمد بن یزید بن عبد اللہ" ہیں، جو مدینہ منورہ کے مفتی تھے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6024 سے ماخوذ ہے۔