حدیث نمبر: 6022M
فحدّثني (2) عبد الله بن أبي يحيى، عن عمرو بن شُعيب، قال: توفي عَمرو بن العاص يومَ الفِطر بمصرَ سنةَ اثنتين وأربعين، وهو والٍ عليها، وسمعتُ مَن يَذكُر أنه تُوفّي سنةَ ثلاثٍ وأربعين، وسمعتُ بعض أهلِ العلم يَذكُر أنه تُوفّي سنة إحدى وخمسين (3). وأصحُّ ما سَمِعْنا في وقت وفاة عمرو بن العاص:
حافظ طلحہ بابر

عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات سن 42 ہجری میں مصر میں عید الفطر کے دن ہوئی جب وہ وہاں کے گورنر تھے، میں نے کچھ لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ان کی وفات سن 43 ہجری میں ہوئی اور بعض اہل علم کا ذکر سنا کہ ان کا انتقال سن 51 ہجری میں ہوا۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات کے بارے میں جو سب سے درست بات ہم نے سنی وہ یہ ہے کہ:

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6022M
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6022M] [ترقيم الشركة 5964]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) القائل: فحدّثني، هو محمد بن عُمر - وهو الواقدي - صاحبُ الخبر السابق.
نوٹ / توضیح: "فحدثنی" (پس مجھے بیان کیا) کہنے والے "محمد بن عمر الواقدی" ہیں، جو پچھلی خبر کے راوی ہیں۔
(3) وهو في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 5/ 81 عن محمد بن عمر الواقدي.
حوالہ / مصدر: یہ "الطبقات الكبرى" ابن سعد (5/ 81) میں محمد بن عمر الواقدی سے مروی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6022 سے ماخوذ ہے۔