المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
إِيذَاءُ الْكُفَّارِ آلَ يَاسِرَ باب: کفار کی طرف سے آلِ یاسر کو دی جانے والی اذیتوں کا بیان
حدیث نمبر: 5752
أخبرني أبو جعفر محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثني أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُرْوة، في تسميةِ مَن شهِد بدرًا مِن حُلفاء بني مَخزُوم: عمارُ بن ياسر (1).
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے کہ بنو مخزوم کے ان حلیفوں کی فہرست میں جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ (بھی) شامل تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وأخرجه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 43/ 381 من طريق يعقوب بن سفيان، عن عمرو بن خالد الحَرّاني وحسان بن عبد الله الواسطي، عن ابن لَهِيعة، به.
حوالہ / مصدر: اس کی تخریج ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (43/ 381) میں یعقوب بن سفیان کے طریق سے کی ہے، جو عمرو بن خالد الحرانی اور حسان بن عبداللہ الواسطی سے، اور وہ ابن لہیعہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5752 سے ماخوذ ہے۔