حدیث نمبر: 5729
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أُسامة، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا مِسعَر بن كِدَام، عن عبد الملك بن مَيْسَرة، عن النّزّال بن سَبْرة، عن أبي مسعود الأنصاري، قال: أُغميَ على حُذيفةَ من أول الليل، ثم أفاقَ فقال: أيُّ الليلِ هذا؟ قلتُ: السَّحَرُ الأعلَى، قال: عائذٌ بالله من جَهَنَّم، مرتَين أو ثلاثًا، ثم قال: ابتاعُوا لي ثَوبَين فكفِّنُوني فيهما، ولا تُغْلُوا عَلَيَّ؛ فإن صاحِبَكم إن يُرْضَ عنه [أُلبِسَ] (1) خيرًا منهما، وإلَّا سُلِبَهُما سَلْبًا سريعًا (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5629 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رات کے ابتدائی حصے میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ پر غشی طاری ہو گئی، پھر جب انہیں افاقہ ہوا تو پوچھا: ”یہ رات کا کون سا وقت ہے؟“ میں نے عرض کیا: یہ سحر کا آخری وقت ہے، تو انہوں نے دو یا تین بار فرمایا: «عَائِذٌ بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ» ”میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“، پھر فرمایا: ”میرے لیے دو کپڑے خریدنا اور انہی میں مجھے کفن دینا، اور مجھ پر مہنگا کفن نہ لینا، کیونکہ اگر تمہارا ساتھی (اللہ کے ہاں) پسند کر لیا گیا تو اسے ان سے بہتر لباس پہنایا جائے گا، ورنہ یہ دونوں کپڑے بھی اس سے بڑی تیزی سے چھین لیے جائیں گے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5729
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 5729] [ترقيم الشركة 5675] [ترقيم العلميه 5629]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) سقطت هذه الكلمة من نسخنا الخطية، وأثبتناها من النسخة المحمودية كما في طبعة الميمان.
نوٹ / توضیح: (1) یہ لفظ ہمارے قلمی نسخوں سے ساقط ہو گیا تھا، ہم نے اسے نسخہ محمودیہ سے ثابت کیا ہے جیسا کہ میمن ایڈیشن میں ہے۔
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه ابن سعد 4/ 257، وأبو سليمان بن زَبْر الربَعي في "وصايا العلماء عند الموت" ص 53، ومن طريقه ابن عساكر 48/ 464 - 465 من طريق يزيد بن هارون، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے 4/ 257، ابو سلیمان بن زبر الریعی نے "وصایا العلماء عند الموت" ص 53، اور انہی کے طریق سے ابن عساکر 48/ 464 - 465 نے یزید بن ہارون کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه عبد الرزاق (6211)، وابن أبي الدنيا في "المُحتضَرين" (168)، والرَّبعي ص 53، وابن عساكر 12/ 297 و 48/ 464 - 465 من طرق عن مسعر بن كدام به.
حوالہ / مصدر: اسے عبد الرزاق (6211)، ابن ابی الدنیا نے "المحتضرین" (168)، ربعی ص 53، اور ابن عساکر 12/ 297 اور 48/ 464 - 465 نے مسعر بن کدام کے مختلف طرق سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن سعد 4/ 257، والطبراني في "الكبير" (3008) من طريق شعبة، عن عبد الملك بن ميسرة، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے 4/ 257، اور طبرانی نے "الکبیر" (3008) میں شعبہ کے طریق سے، انہوں نے عبد الملک بن میسرہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5729 سے ماخوذ ہے۔