المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
إِخْبَارُ الرَّاهِبِ بِخُرُوجِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ باب: ایک راہب کی طرف سے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور کی خبر دینا
حدیث نمبر: 5686M2
قال ابن عمر: فحدَّثني إسحاقُ بن يحيى، عن جَدّته سُعْدَى بنت عَوف المُرِّيَّة أمِّ يحيى بن طلحة، قالت: قُتل طلحةُ بنُ عُبيد الله وفي يدِ خازِنِه ألفُ ألفِ دِرهم ومئتا ألفِ دِرهم، وقُوِّمت أصولُه وعَقَارُه بثلاثين ألفَ ألفِ دِرهم (1)، وكان فيما ذُكر جَوَادًا بالمالِ واللِّبْسِ والطعامِ، وقُتِل يومَ قُتِل وهو ابن اثنتَين وسِتِّين سنةً (2).
حافظ طلحہ بابر
ابن عمر نے اپنی سند سے سیدنا طلحہ کی زوجہ سعدی بنت عوف مریہ سے روایت کیا کہ جب سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو ان کے خزانچی کے پاس بارہ لاکھ درہم نقد موجود تھے جبکہ ان کی جائیداد اور زمینوں کی قیمت کا اندازہ تین کروڑ درہم لگایا گیا تھا، وہ مال و دولت، لباس اور کھانے کے معاملے میں بہت زیادہ سخی تھے اور شہادت کے وقت ان کی عمر باسٹھ برس تھی۔