المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
كَلِمَاتُ دُعَاءِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے دعائیہ کلمات
حدیث نمبر: 5474
فأخبرناه أبو عبد الله الصَّفّار، حدَّثنا أحمد بن مِهْران، حدَّثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيلُ، جميعًا عن منصور، عن القاسم بن عبد الرحمن أنَّ رسول الله ﷺ قال: "رَضِيتُ لأُمّتي ما رَضِيَ لها ابن أمِّ عبدٍ".
حافظ طلحہ بابر
اسرائیل بن یونس بھی منصور کے واسطے سے قاسم بن عبد الرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی امت کے لیے وہی پسند کیا ہے جو ان کے لیے ابنِ امِ عبد نے پسند کیا ہے۔“