حدیث نمبر: 5451
وحدثنا أبو العباس، حدَّثنا سعيد بن عثمان التَّنُوخِي، حدَّثنا الخَصِيب بن ناصِح، حدَّثنا سليمان بن أبي سليمان القافلائي، عن أبي هاشم، عن إبراهيم النَّخَعي: أنَّ ابن مسعود كنَّى علقمة أبا شِبْل قبل أن يولد له، قال: فسُئل، فحدَّث أنَّ علقمة حدَّثه عن عبد الله بن مسعود: أنَّ رسول الله ﷺ كناه أبا عبد الرحمن قبل أن يُولَد له (3).
حافظ طلحہ بابر

ابراہیم نخعی سے روایت ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ کی کنیت ”ابو شبل“ رکھی تھی جبکہ ابھی ان کے ہاں کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی تھی، جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ علقمہ نے انہیں سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی کنیت ”ابو عبد الرحمن“ ان کے ہاں اولاد پیدا ہونے سے پہلے ہی رکھ دی تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5451
درجۂ حدیث محدثین: إسناده واهٍ
تخریج حدیث «إسناده واهٍ كما تقدَّم برقم (5448).» [ترقيم الرساله 5451] [ترقيم الشركة 5407]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده واهٍ كما تقدَّم برقم (5448).
درجۂ حدیث: اس کی سند "واہٍ" (نہایت کمزور) ہے جیسا کہ نمبر (5448) کے تحت گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5451 سے ماخوذ ہے۔