حدیث نمبر: 5387
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدَّثنا أبو عُلَاثة، حدَّثنا أبي، حدَّثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُروة، في تسمية من شهد بدرًا من بني أسَد بن عبد العُزَّى: حاطِبُ بن أبي بَلْتَعة، حليفٌ لهم (3).
حافظ طلحہ بابر

عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ بنو اسد بن عبد العزی کے ان افراد میں جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے، سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کا نام بھی شامل ہے جو ان کے حلیف تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5387
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5387] [ترقيم الشركة 5341]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) وأخرجه الطبراني في "الكبير" (3062)، وعنه أبو نعيم في "معرفة الصحابة" (1868) عن أبي عُلَاثة، بهذا الإسناد. غير أنه لم يقل فيه: حليفٌ لهم، ولكن ذلك ثابتٌ أيضًا من قول حاطبٍ نفسِه كما سيأتي برقم (5393).
حوالہ / مصدر: (3) اسے طبرانی نے "المعجم الکبیر" (3062) میں، اور ان کے واسطے سے ابو نعیم نے "معرفۃ الصحابۃ" (1868) میں ابو عُلاثہ سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
تفصیلِ روایت: انہوں نے اس میں "حلیف لھم" (ان کا حلیف) نہیں کہا، لیکن یہ بات خود حاطب رضی اللہ عنہ کے اپنے قول سے بھی ثابت ہے جیسا کہ نمبر (5393) پر آئے گا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5387 سے ماخوذ ہے۔