حدیث نمبر: 5386
وأخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدَّثنا موسى بن زكريا التُسْتَري، حدَّثنا خليفة بن خَيّاط، قال: مات خالد بن الوليد بالشام - وقيل: بحمص - سنة إحدى وعشرين (1). قال يحيى بن بُكَير: مات بالمدينة سنة سبعَ عشرةَ أو ثَمانَ عشرةَ (2). ذكرُ حاطِب بن أبي بَلْتَعَةَ اللَّخْمِي ﵁ -
حافظ طلحہ بابر

خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی وفات شام میں ہوئی، ایک قول کے مطابق حمص میں سن 21 ہجری میں ہوئی، جبکہ یحییٰ بن بکیر کا کہنا ہے کہ ان کی وفات سن 17 یا 18 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5386
درجۂ حدیث محدثین: قول ابن بُك
تخریج حدیث «قول ابن بُكَير هذا» [ترقيم الرساله 5386] [ترقيم الشركة 5340]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وهو في "طبقات خليفة" ص 20 و 299 دون قوله: وقيل بحمص.
حوالہ / مصدر: (1) یہ خلیفہ کی "الطبقات" (ص 20 اور 299) میں ہے، مگر اس میں "اور کہا گیا ہے کہ حمص میں (فوت ہوئے)" کا قول نہیں ہے۔
(2) قول ابن بُكَير هذا - وهو يحيى بن عبد الله بن بكير - شاذٌّ مخالف لقول جماهير العلماء القائلين بأنَّ خالد بن الوليد مات سنة إحدى وعشرين بالشام كما تقدم.
درجۂ حدیث: (2) ابن بکیر (یحییٰ بن عبد اللہ بن بکیر) کا یہ قول "شاذ" ہے اور جمہور علماء کے قول کے خلاف ہے جو کہتے ہیں کہ خالد بن ولید سنہ 21 ہجری میں شام میں فوت ہوئے، جیسا کہ گزر چکا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5386 سے ماخوذ ہے۔