حدیث نمبر: 5332
أخبرني أبو الحسن محمد بن أحمد الشَّبَّوي (3) بمَرْو، حدثنا جعفر بن محمد بن الحارث، حدثنا عمار بن الحسن، حدثنا سَلَمة بن الفَضْل، عن محمد بن إسحاق، قال: وشَهِدَ العقبةَ الأُولى والثانيةَ من الأنصار ثم من بني عبد الأشْهَل أبو الهيثم بن التَّيِّهان، واسمُه مالكٌ، حَليفٌ لهم، وهو نَقيبٌ، شهد بدرًا، ولا عَقِبَ له (4).
حافظ طلحہ بابر

محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ انصار میں سے بنو عبد الاشہل کے ابو الہیثم بن تیہان (جن کا نام مالک تھا اور وہ ان کے حلیف تھے) بیعتِ عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شریک ہوئے، وہ نقیب تھے اور انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5332
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5332] [ترقيم الشركة 5285]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) تصحف في نسخنا الخطية إلى: النسوي، وهذه النسبة إلى جدِّه شَبَّويه.
نوٹ / توضیح: (3) ہمارے قلمی نسخوں میں یہ لفظ تصحیف (غلطی) سے "النسوی" ہو گیا تھا، حالانکہ یہ نسبت ان کے دادا "شَبَّویہ" کی طرف ہے۔
(4) وانظر "السيرة النبوية" لابن هشام 1/ 454، و "معجم الصحابة" لأبي القاسم البغوي 5/ 183.
حوالہ / مصدر: (4) مزید دیکھیں: ابن ہشام کی "السیرۃ النبویۃ" (1/ 454) اور ابو القاسم البغوی کی "معجم الصحابۃ" (5/ 183)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5332 سے ماخوذ ہے۔