❮
❯
حدیث نمبر: 5333
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، عن شُيوخه: وأبو الهيثَم بن التَّيِّهان اسمُه مالك، من بَلِيّ بن عَمرو بن الحافِ بن قُضاعة، حليفٌ لبني عبد الأشْهَل، وقال: أبو الهيثم بن التَّيِّهان وأسعدُ بن زُرَارة من أول مَن أسلَمَ من الأنصار بمكة، ومن أول من لقيَ رسولَ الله ﷺ قبلَ قومِهم، وقَدِمُوا المدينةَ بذلك، وشهد أبو الهيثَم العقبةَ مع السبعين من الأنصار، وهو أحدُ النُّقباء الاثني عشر، لا خِلافَ بينَهم في ذلك، وآخى رسولُ الله ﷺ بين أبي الهيثم بن التَّيِّهان وعثمان بن مَظعُون، وشَهِد أبو الهيثم بدرًا وأُحدًا والخَندق، والمَشاهِدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ (1).
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر اپنے شیوخ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو الہیثم بن تیہان کا نام مالک تھا، ان کا تعلق قبیلہ بلی بن عمرو بن حاف بن قضاعہ سے تھا اور وہ بنو عبد الاشہل کے حلیف تھے، ابو الہیثم بن تیہان اور اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہما مکہ میں انصار کے ان اولین افراد میں سے تھے جو اسلام لائے اور اپنی قوم سے پہلے رسول اللہ ﷺ سے ملے اور مدینہ میں اسلام کی خوشخبری لے کر آئے، ابو الہیثم ان ستر انصار میں شامل تھے جنہوں نے بیعتِ عقبہ کی تھی اور وہ بارہ نقیبوں میں سے ایک تھے، اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے ان کے اور عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، ابو الہیثم رضی اللہ عنہ غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک رہے۔

حدثنا (2) سعيدُ بن راشِد عن صالح بن كَيْسان قال: تُوفي أبو الهَيثم ابن التَّيَّهان في خلافة عمر بن الخطاب (3).
حافظ طلحہ بابر

صالح بن کیسان سے مروی ہے کہ ابو الہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ کی وفات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی۔

وحدثنا (4) إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حَبيبة، سمعتُ شيوخَ أهلِ الدارِ - يعني بني عبد الأشْهَل - يقولون مات أبو الهيثَم بن التَّيهان سنة عشرين بالمدينة (5).
حافظ طلحہ بابر

بنو عبد الاشہل کے بزرگوں سے مروی ہے کہ ابو الہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ کی وفات سنہ 20 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔

حوالہ حدیث مستدرکِ حاکم / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5333
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5333] [ترقيم الشركة 5286]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وهو عند ابن سعد في "طبقاته الكبرى" 3/ 412 عن محمد بن عمر الواقدي، به.
حوالہ / مصدر: (1) یہ ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" (3/ 412) میں محمد بن عمر الواقدی سے مروی ہے۔
(4) الضمير يعود على الواقدي.
نوٹ / توضیح: (4) یہ ضمیر واقدی کی طرف لوٹ رہی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5333 سے ماخوذ ہے۔