المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
سَيِّدُ فِتْيَانِ الْجَنَّةِ أَبُو سُفْيَانَ باب: سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں
حدیث نمبر: 5191
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحبُوبي بمَرُو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حماد بن سَلَمة، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، قال: قال رسول الله ﷺ: "سيِّد فِتْيان الجنة أبو سفيان بن الحارث بن عبد المُطّلب". حَلَقه الحلّاق بمِنًى، وفي رأسِه ثُؤلُول فقَطَعَه فمات، فيُرَون أنه شَهيد (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5112 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت کے نوجوانوں کے سردار ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب ہیں۔“ منیٰ میں ایک حجام نے ان کے سر کی حجامت کی، وہاں سر میں ایک مسا (رسولی) تھا جو کٹ گیا اور اسی وجہ سے ان کی وفات ہو گئی، لہٰذا لوگ انہیں شہید سمجھتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) رجاله ثقات لكنه مرسل، كما قال الحافظ ابن حجر في "الإصابة" 7/ 179.
درجۂ حدیث: (1) اس کے راوی ثقہ ہیں لیکن یہ "مرسل" ہے، جیسا کہ حافظ ابن حجر نے "الاصابہ" [7/ 179] میں فرمایا ہے۔
وأخرجه ابن سعد في "الطبقات الكبرى" 4/ 49، وابن أبي الدنيا في "الإشراف" (178) من طريقين عن حماد بن سلمة، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے "الطبقات الکبریٰ" [4/ 49] میں، اور ابن ابی الدنیا نے "الاشراف" (178) میں حماد بن سلمہ سے دو مختلف طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5191 سے ماخوذ ہے۔