حدیث نمبر: 5128
قال ابن عمر: فحدثَني ثَور بن يَزيد، عن خالد مَعْدان، قال: لما بن انهزمتِ الرُّومُ يومَ أجنادينَ انتهَوا إلى موضعٍ ضَيِّق لا يَعبُرُ إلَّا إنسانٌ إنسانٌ، فجعلتِ الرومُ تُقاتل عليه، وقد تَقدَّمُوه وعَبَروه، فتقدّم هشامُ بن العاص بن وائل فقاتَلَهم عليه حتى قُتِل، وذلك في أول خِلافة عُمر بن الخطاب سنة ثلاثَ عشرةَ (4).
حافظ طلحہ بابر

خالد بن معدان سے روایت ہے کہ جب جنگِ اجنادین کے دن رومیوں کو شکست ہوئی تو وہ ایک ایسے تنگ مقام پر پہنچ گئے جہاں سے صرف ایک ایک کر کے ہی گزرنا ممکن تھا، رومی وہاں (پلٹ کر) لڑنے لگے جبکہ کچھ وہاں سے گزر چکے تھے، اس موقع پر سیدنا ہشام بن العاص بن وائل رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور اس مقام پر ان سے قتال کیا یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے، یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے آغاز میں سن 13 ہجری کا واقعہ ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5128
تخریج حدیث «، وفي "الزهد" (525)» [ترقيم الرساله 5128] [ترقيم الشركة 5284/1]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) وهو في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 4/ 180 عن محمد بن عمر الواقدي، بإسناده هذا، وهو مرسل.
حوالہ / مصدر: یہ روایت ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" (4/180) میں محمد بن عمر الواقدی سے انہی کی سند کے ساتھ موجود ہے، اور یہ "مرسل" ہے۔
لكن ثبت بإسناد أصحّ من هذا عن أبي جهم بن حذيفة - وهو صحابي - عند ابن المبارك في "الجهاد" (116)، وفي "الزهد" (525) - ورواه غير واحدٍ من طريق ابن المبارك: أنَّ هشام بن العاص استُشهد يوم اليرموك. وإسناده صحيح.
درجۂ حدیث: لیکن اس سے زیادہ "صحیح" سند کے ساتھ ابو جہم بن حذیفہ (جو صحابی ہیں) سے ثابت ہے (دیکھیے: ابن المبارک کی "کتاب الجہاد" 116 اور "کتاب الزہد" 525) کہ ہشام بن العاص ؓ جنگِ یرموک میں شہید ہوئے تھے۔ کئی راویوں نے اسے ابن المبارک کے طریق سے روایت کیا ہے اور اس کی سند "صحیح" ہے۔
وثبت كذلك عن عمرو بن العاص أخي هشام أنَّ أخاه هشامًا استُشهد يوم اليرموك، كما رواه ابن سعد 4/ 179، والبخاري في "التاريخ الأوسط" 1/ 360، وغيرهما بإسنادين أحدهما صحيح والآخر محتمل للتحسين فهذا هو الثبتُ في استشهاد هشام بن العاص أنه كان يوم اليرموك. والله تعالى أعلم.
تحقیق و ترجیح: اسی طرح ہشام کے بھائی حضرت عمرو بن العاص ؓ سے بھی ثابت ہے کہ ان کے بھائی ہشام یرموک والے دن شہید ہوئے۔ اسے ابن سعد (4/179) اور بخاری نے "التاریخ الاوسط" (1/360) میں اور دیگر محدثین نے دو سندوں سے روایت کیا ہے؛ جن میں سے ایک "صحیح" ہے اور دوسری میں "حسن" ہونے کا احتمال ہے۔ لہٰذا ہشام بن العاص کی شہادت کے بارے میں مستند بات یہی ہے کہ وہ جنگِ یرموک میں شہید ہوئے۔ واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5128 سے ماخوذ ہے۔