المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا باب: سیدنا ابو مرثد غنوی کناز بن حصین عدوی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان — قبروں پر نہ بیٹھنے اور ان کی طرف رخ کر کے نماز نہ پڑھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 5037
أخبرنا (3) أبو جعفر البَغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُرْوة، في تسمية مَن شهد بدرًا [مع] (4) رسول الله ﷺ: أبو مَرثَدٍ الغَنَوي حليفُ حمزةَ بن عبد المطلب.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والے صحابہ کے ناموں کی فہرست میں مروی ہے کہ ان میں سیدنا حمزہ بن عبد المطلب کے حلیف سیدنا ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) جاء قبل هذه الرواية في نسخنا الخطية عنوان الترجمة الذي أثبتناه بين يدي الحديث (5046) نفسُه في ذكر مرثد بن أبي مرثد، وليس محلُّه هنا قطعًا، لأنَّ الروايات الواردة بعده هنا متعلِّقةٌ بأبي مرثد لا بابنه مرثد، فلزم حذُفه من هنا، وإثباتُه في موضعه اللائق به هناك.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہاں غلطی سے مرثد بن ابی مرثد کا ترجمۃ الباب (عنوان) آ گیا ہے، حالانکہ یہاں تمام روایات والد (ابومرثد کناز بن حصین الغنوی) کے بارے میں ہیں، اس لیے اسے یہاں سے حذف کر کے اس کے اصل مقام (5046) پر رکھا گیا ہے۔
(4) لفظة "مع" من النسخة المحمودية كما في طبعة الميمان.
نوٹ / توضیح: لفظ "مع" (ساتھ) کا اضافہ نسخہ محمودیہ سے لیا گیا ہے جیسا کہ طبعہ میمان میں ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5037 سے ماخوذ ہے۔