حدیث نمبر: 491
حدثنا محمد بن صالح وإبراهيم بن عِصْمة قالا: حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة، حدثنا موسى بن إسماعيل. وحدثنا أبو الوليد الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا إبراهيم بن الحجَّاج؛ قالا: حدثنا عبد الله بن المثنَّى الأنصاري، عن ثُمَامة، عن أنس: أنَّ النبي ﷺ لم يَخلَعْ نَعلَيه في الصلاة قطُّ إلّا مرَّةً واحدةً خلع فخَلَعَ الناسُ، فقال: "ما لكم؟ " قالوا: خلعتَ فخلعنا، فقال: "إنَّ جبريلَ أخبرني أنَّ فيهما قَذَرًا - أو أذًى -" (3).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، فقد احتجَّ بعبد الله بن المثنَّى، ولم يُخرجاه. وشاهده الحديث المشهور عن ميمون الأعور:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 486 - على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نماز میں اپنے جوتے کبھی نہیں اتارے سوائے ایک مرتبہ کے، جب آپ ﷺ نے جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اتار دیے، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا (جوتے کیوں اتارے)؟“ انہوں نے عرض کیا: آپ نے اتارے تو ہم نے بھی اتار دیے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جبرائیل علیہ السلام نے مجھے خبر دی کہ ان میں گندگی (یا اذیت دہ چیز) لگی ہوئی ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے عبداللہ بن مثنیٰ سے احتجاج کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کا شاہد میمون الاعور کی مشہور حدیث ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 491
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 491] [ترقيم الشركة 487] [ترقيم العلميه 486]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن. ثمامة: هو ابن عبد الله بن أنس بن مالك.
درجۂ حدیث: یہ "صحیح لغیرہ" ہے اور یہ سند "حسن" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: ثمامہ سے مراد ثمامہ بن عبداللہ بن انس بن مالک ہیں۔
وأخرجه البيهقي 2/ 404 عن أبي عبد الله الحاكم، بإسناده من جهة محمد بن صالح وإبراهيم بن عصمة.
حوالہ / مصدر: اسے امام بیہقی نے 2/ 404 میں ابوعبداللہ حاکم کی سند سے محمد بن صالح اور ابراہیم بن عصمہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبراني في "الأوسط" (4293)، والبيهقي 2/ 404 من طريقين عن إبراهيم بن الحجاج، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام طبرانی نے "الاوسط" (4293) میں اور بیہقی نے 2/ 404 میں ابراہیم بن حجاج کے دو مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه مختصرًا البزار (7331) من طريق حاتم بن عبّاد، وعبد الله بن المثنى الأنصاري، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام بزار نے (7331) میں حاتم بن عباد اور عبداللہ بن المثنیٰ انصاری کے طریق سے مختصراً روایت کیا ہے۔
ويشهد له حديث أبي سعيد الخدري عند أحمد 17/ (11153)، وأبي داود (650)، وإسناده صحيح. وسيأتي عند المصنف برقم (968).
متابعات و شواہد: اس کی شاہد ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث ہے جو امام احمد 17/ (11153) اور ابوداؤد (650) کے ہاں ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ یہ مصنف کے ہاں حدیث نمبر (968) پر آئے گی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 491 سے ماخوذ ہے۔