المستدرك على الصحيحين
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
الْوُضُوءُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ وَتَحْقِيقُ حَدِيثِ بُسْرَةَ باب: عضوِ خاص کو چھونے پر وضو کے وجوب اور حدیثِ سیدہ بُسرہ رضی اللہ عنہا کی تحقیق۔
حدیث نمبر: 481
حدثنا أبو محمد جعفر بن محمد بن نُصير الخوَّاص، حدثنا محمد بن عبد الله بن سليمان الحضرمي، حدثنا عبد الله بن عمر بن أبَان، حدثنا عَنبَسة بن عبد الواحد، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن مروان، عن بُسْرة أنها قالت: قال رسول الله ﷺ: "من مسَّ فَرْجَه، فلا يُصَلِّ حتى يتوضَّأْ". قال: فأتيتُ بسرةَ فحدَّثَتني كما حدثني مروان عنها أنها سمعت النبيَّ ﷺ يقول ذلك (1). ومنهم أبو الأسود حُمَيد بن الأسود البصري الثقة المأمون:
حافظ طلحہ بابر
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنی شرمگاہ کو چھوا، وہ وضو کیے بغیر نماز نہ پڑھے۔“ راوی (عروہ) کہتے ہیں کہ پھر میں بسرہ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے وہی بیان کیا جو مروان نے ان کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 481 سے ماخوذ ہے۔