المستدرك على الصحيحين
كتاب المغازي والسرايا— غزوہ اور جہاد کی کتاب
تَنَفُّلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَيْفَهُ ذَا الْفِقَارِ يَوْمَ بَدْرٍ باب: غزوۂ بدر کے دن نبی کریم ﷺ کا تلوار ذوالفقار کو اپنے لیے خاص کرنا
حدیث نمبر: 4394
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدَّثنا يحيى بن أبي بُكَير، حدَّثنا أبو جعفر الرازي، عن مُطرِّف، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، قال: سمعت عليًّا يقول: ولَّاني رسولُ الله ﷺ خُمسَ الخُمُس، فوضعتُه مَواضِعَه حياةَ رسولِ الله ﷺ وأبي بكر وعُمر (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4346 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے ”خمس کے خمس“ (مالِ غنیمت کے پانچویں حصے کے پانچویں حصے) کا نگران مقرر فرمایا تھا، پس میں نے رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی زندگیوں میں اسے ان کے متعینہ مقامات پر ہی صرف کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث حسن، كما تقدم بيانه برقم (2618).
درجۂ حدیث: یہ حدیث حسن ہے، جیسا کہ نمبر (2618) پر اس کا بیان گزر چکا ہے۔
وأخرجه أبو داود (2983) عن عبّاس بن عبد العظيم، عن يحيى بن أبي بكير، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابو داؤد (2983) نے عباس بن عبدالعظیم سے، انہوں نے یحییٰ بن ابی بکیر سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4394 سے ماخوذ ہے۔