حدیث نمبر: 4392
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني ابن أبي الزِّنَاد، عن أبيه، عن عُبيد الله بن عبد الله بن عُتبة بن مَسعُود، عن ابن عبّاس، قال: تنفَّل رسولُ الله ﷺ سيفَه ذا الفَقَار يومَ بدرٍ (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وإنما أخرجتُه في هذا الموضع لأخبار واهِيةٍ أَنَّ ذَا الفَقَار مِن خيبر.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4344 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اپنی تلوار ”ذو الفقار“ غزوہ بدر کے دن مالِ غنیمت میں سے (بطورِ خاص) لی تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور میں نے اسے یہاں ان ضعیف خبروں کی تردید کے لیے ذکر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ذو الفقار خیبر کے دن ملی تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب المغازي والسرايا / حدیث: 4392
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن، وقد تقدَّم برقم (2620) بزيادة عما هاهنا، بالإسناد نفسه.» [ترقيم الرساله 4392] [ترقيم الشركة 4369] [ترقيم العلميه 4344]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن، وقد تقدَّم برقم (2620) بزيادة عما هاهنا، بالإسناد نفسه.
درجۂ حدیث: اس کی سند "حسن" ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ روایت پیچھے نمبر (2620) پر اسی سند کے ساتھ گزر چکی ہے، وہاں اس کے متن میں یہاں کی نسبت زیادتی (اضافہ) موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4392 سے ماخوذ ہے۔