المستدرك على الصحيحين
كتاب المغازي والسرايا— غزوہ اور جہاد کی کتاب
ذِكْرُ شَجَاعَةِ طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: غزوۂ اُحد میں حضرت علیؓ، سہل بن حنیفؓ اور سماک بن خرشہؓ کی شجاعت کا ذکر
حدیث نمبر: 4359M
قال ابن إسحاق: وقال علي بن أبي طالب ﵁ حين ناوَلَ فاطمة ﵍ السيف: أفاطِمُ هاكي السيف غيرَ ذَمِيم … فلستُ برِعَدِيدٍ ولا بلئيمِ لَعَمْري لقد أعذَرْتُ في نصر أحمد … ومرضاةِ ربٍّ بالعبادِ رَحِيم (1)
حافظ طلحہ بابر
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے جس وقت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو تلوار پکڑائی تو یہ اشعار کہے: ”اے فاطمہ! اس تلوار کو تھام لو جو کہ قابلِ ملامت نہیں ہے، میں نہ تو بزدل ہوں اور نہ ہی کم ظرف، اپنی زندگی کی قسم! میں نے حضرت احمد ﷺ کی نصرت اور بندوں پر نہایت رحم فرمانے والے رب کی رضا کی خاطر (جدوجہد کا) حق ادا کر دیا ہے“۔