المستدرك على الصحيحين
كتاب العلم— علم کا بیان
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ باب: جو شخص جماعت سے بالشت بھر بھی الگ ہوا، اس نے اپنے گلے سے اسلام کا پٹہ اتار دیا۔
حدیث نمبر: 407
حدَّثَناه أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا جعفر بن سَوَّار، حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا جَرير، عن مُطرِّف، عن خالد بن وَهْبان، عن أبي ذرٍّ قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن خالَفَ جماعةَ المسلمين شِبرًا، فقد خَلَعَ رِبْقةَ الإسلام من عُنقِه" (1). خالد بن وَهْبان لم يُذكَر بجَرْح في رواياته، وهو تابعي معروف، إلّا أنَّ الشيخين لم يخرجاه. وقد رُوِي هذا المتنُ عن عبد الله بن عمر بإسناد صحيح على شرطهما:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 402 - خالد لم يضعفحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت کے برابر بھی اختلاف کیا، اس نے اسلام کا حلقہ اپنی گردن سے نکال دیا۔“
خالد بن وہبان ایک معروف تابعی ہیں جن پر کوئی جرح نہیں ہے، لیکن شیخین نے انہیں روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره كسابقه.
درجۂ حدیث: یہ حدیث پچھلی روایت کی طرح "صحیح لغیرہ" ہے۔
درجۂ حدیث: یہ حدیث پچھلی روایت کی طرح "صحیح لغیرہ" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 407 سے ماخوذ ہے۔