المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
عَزَائِمُ السُّجُودِ فِي الْقُرْآنِ باب: قرآن کریم میں سجدہ تلاوت کے لازمی مقامات کا بیان
حدیث نمبر: 3999
حدَّثنا أبو علي الحافظ، أخبرنا علي بن سَلْم الحافظ، حدَّثنا محمد بن حماد، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن عمرو بن دينار، عن جابر: أنَّ النبي ﷺ كان بحِراءٍ إذ أتاه ملَكٌ بنَمَطٍ من دِيباجٍ فيه مكتوبٌ: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ إلى ﴿مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾ (3).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ غار حرا میں تشریف فرما تھے کہ آپ کے پاس ایک فرشتہ ریشم کا ایک کپڑا لے کر آیا جس پر لکھا ہوا تھا: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ سے لے کر ﴿مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾ تک۔ [سورة العلق: 1-5]
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) رجاله ثقات إلّا أنَّ المحفوظ فيه عن عمرو بن دينار الإرسال، وذكرُ جابر في إسناده وهمٌ كما نقل المصنف عن شيخه أبي علي الحافظ، خولف محمد بن حماد - وهو الطِّهراني - في وصله كما في الحديث التالي.
فنی نکتہ / علّت: اس کے راوی ثقہ ہیں مگر عمرو بن دینار سے "محفوظ" روایت "مرسل" ہے، اور سند میں جابر کا ذکر "وہم" ہے جیسا کہ مصنف نے اپنے شیخ ابو علی الحافظ سے نقل کیا ہے۔ محمد بن حماد (طہرانی) کی اسے "موصول" بیان کرنے میں مخالفت کی گئی ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3999 سے ماخوذ ہے۔