حدیث نمبر: 3975
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدَّثنا محمد بن عبد السلام، حدَّثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جَرِير، عن منصور، عن مجاهدٍ، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ (1) وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ﴾، قال: أُحِلَّ له أن يَصنَعَ فيه ما شاءَ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3931 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ (1) وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ﴾ [سورة البلد: 1-2] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: (اس کا مطلب یہ ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر) آپ ﷺ کے لیے حلال کر دیا گیا تھا کہ آپ اس شہر میں جو چاہیں کریں (یعنی قتال اور احکام کا نفاذ فرمائیں)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه، وجرير: هو ابن عبد الحميد، ومنصور: هو ابن المعتمر.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ اسحاق بن ابراہیم سے مراد "ابن راہویہ"، جریر سے مراد "ابن عبد الحمید" اور منصور سے مراد "ابن المعتمر" ہیں۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 30/ 194 عن محمد بن حميد الرازي، عن جرير، عن منصور، عن مجاهد. ولم يذكر فيه ابن عبَّاس، ومحمد بن حميد فيه مقال.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے تفسیر (30/194) میں محمد بن حمید رازی سے، انہوں نے جریر سے، انہوں نے منصور سے، انہوں نے مجاہد سے روایت کیا ہے اور اس میں ابن عباس کا ذکر نہیں کیا۔ محمد بن حمید میں "کلام" ہے۔
لكن هذا المعنى روي عن مجاهدٍ من قوله من غير وجه فيما أخرجه الطبري.
متابعات و شواہد: لیکن یہ مفہوم مجاہد سے ان کے قول کے طور پر کئی سندوں سے مروی ہے جیسا کہ طبری نے تخریج کی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3975 سے ماخوذ ہے۔