المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ { عَبَسَ وَتَوَلَّى } - أُنْزِلَتْ {عَبَسَ وَتَوَلَّى} فِي ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى باب: تفسیر سورۂ عبس وتولى — یہ سورت ابن ام مکتوم نابینا کے بارے میں نازل ہوئی
حدیث نمبر: 3943
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدَّثنا الفضل بن عبد الجبار، حدَّثنا علي بن الحسن بن شَقيق، حدَّثنا الحسين بن واقد، عن الرَّبيع بن أنس، عن أبي العاليَة، عن أبي بن كعب في قوله ﷿: ﴿وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً﴾ [الحاقة: 14]، قال: يصيرانِ غَبَرَةً على وجوه الكفّار لا على وجوه المؤمنين، وذلك قولُه ﷿: ﴿وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ (40) تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ﴾ [عبس: 40 - 41] (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. 81 - تفسير سورة (إذا الشمسُ كُوِّرت) ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3899 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً﴾ [سورة الحاقة: 14] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: وہ دونوں (زمین اور پہاڑ) ریزہ ریزہ ہو کر کافروں کے چہروں پر غبار بن کر پڑیں گے نہ کہ مومنوں کے چہروں پر، اور یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْہا غَبَرَةٌ (40) تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ﴾ [سورة عبس: 40-41] ”اور بہت سے چہروں پر اس دن غبار ہوگا، ان پر سیاہی چھائی ہوگی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي من أجل الحسين بن واقد والربيع بن أنس.
درجۂ حدیث: اس کی سند حسین بن واقد اور ربیع بن انس کی وجہ سے "قوی" ہے۔
وقد سلف برقم (3889) من طريق محمد بن موسى الباشاني عن علي بن الحسن بن شقيق.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (3889) پر محمد بن موسیٰ باشانی عن علی بن الحسن بن شقیق کے طریق سے گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند حسین بن واقد اور ربیع بن انس کی وجہ سے "قوی" ہے۔
وقد سلف برقم (3889) من طريق محمد بن موسى الباشاني عن علي بن الحسن بن شقيق.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (3889) پر محمد بن موسیٰ باشانی عن علی بن الحسن بن شقیق کے طریق سے گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3943 سے ماخوذ ہے۔