المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
التَّوْبَةُ النَّصُوحُ تُكَفِّرُ كُلَّ سَيِّئَةٍ باب: سچی توبہ ہر گناہ کو مٹا دیتی ہے
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا العبَّاس بن محمد بن محمد الدُّوري، حدثنا أبو يحيى الحِمَّاني، حدثنا عُتْبة بن يَقْظانَ، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس في قول الله ﷿: ﴿يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا﴾ [التحريم: 8] قال: ليس أحدٌ من الموحِّدين إلَّا يُعطَى نورًا يومَ القيامة، فأما المنافق فيُطفَأ نورُه، والمؤمن مشفقٌ ممّا رأَى من إطفاءِ نور المنافق، فهو يقول: ربَّنا أَتمِمْ لنا نورَنا (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3832 - عتبة واهسیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا﴾ [التحريم: 8] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر موحد (اللہ کو ایک ماننے والے) کو نور دیا جائے گا، لیکن منافق کا نور بجھا دیا جائے گا، مومن منافق کا نور بجھتے دیکھ کر خوفزدہ ہوگا اور عرض کرے گا: ﴿ربَّنا أَتمِمْ لنا نورَنا﴾ ”اے ہمارے رب! ہمارا نور ہمارے لیے مکمل فرما دے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: اس کی سند "ضعیف" ہے عتبہ بن یقظان کے ضعف کی وجہ سے، اور ذہبی نے اپنی "تلخیص" میں اسے کمزور قرار دیا ہے۔ ابو یحییٰ الحمانی سے مراد "عبد الحمید بن عبد الرحمن" ہیں۔
وأخرجه ابن أبي حاتم كما في "تفسير ابن كثير" 1/ 84 عن محمد بن إسماعيل الأحمسي، عن أبي يحيى الحماني، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی حاتم نے (جیسا کہ "تفسیر ابن کثیر" 1/84 میں ہے) محمد بن اسماعیل احمسی سے، انہوں نے ابو یحییٰ الحمانی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وروي نحوه عن الحسن البصري من قوله عند الطبري في "تفسيره" 28/ 169. وإسناده إليه حسن.
حوالہ / مصدر: اسی طرح کا قول حسن بصری سے طبری کی تفسیر (28/169) میں مروی ہے، اور ان تک اس کی سند "حسن" ہے۔