حدیث نمبر: 386
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن نُعيم، حدثنا محمد بن رافع، حدثنا علي بن حفص المَدائني، حدثنا شُعْبة، عن خُبَيب بن عبد الرحمن، عن حفص بن عاصم، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "كَفَى بالمَرْءِ إثمًا أن يحدِّثَ بكلِّ ما سَمِعَ" (1). قد ذكر مسلم هذا الحديث في أوساط الحكايات التي ذكرها في خُطْبة الكتاب عن محمد بن رافع (2)، ولم يُخرجه محتجًّا به في موضعه من الكتاب، وعليُّ بن حفص المَدائني ثقة، وقد نبَّهنا في أول الكتاب على الاحتجاج بزيادات الثِّقات. وقد أرسله جماعةٌ من أصحاب شعبة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 381 - ذكره مسلم في خطبة صحيحة
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی شخص کے گناہگار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے دوسروں سے) بیان کر دے۔“
امام مسلم نے اس حدیث کو کتاب کے مقدمے میں محمد بن رافع کے واسطے سے ذکر کیا ہے، لیکن اسے کتاب کے ابواب میں بطورِ احتجاج روایت نہیں کیا، علی بن حفص مدائنی ثقہ ہیں، اور ہم پہلے واضح کر چکے ہیں کہ ثقہ راویوں کی زیادتیاں مقبول ہوتی ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب العلم / حدیث: 386
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 386] [ترقيم الشركة 380] [ترقيم العلميه 381]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه مسلم في مقدمة "صحيحه" (5)، وأبو داود (4992)، وابن حبان (30) من طريقين عن علي بن حفص المدائني، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام مسلم نے اپنی "صحیح" کے مقدمے (5) میں، امام ابو داود (4992) اور ابن حبان (30) نے علی بن حفص المدائنی کے دو طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه مسلم أيضًا (5) من طريق معاذ العنبري وعبد الرحمن بن مهدي، كلاهما عن شعبة، به.
حوالہ / مصدر: امام مسلم نے اسے (5) میں معاذ العنبری اور عبد الرحمن بن مہدی کے واسطے سے امام شعبہ سے بھی روایت کیا ہے۔
(2) بل عن أبي بكر بن أبي شيبة عن علي بن حفص.
فنی نکتہ / علّت: بلکہ یہ روایت ابو بکر بن ابی شیبہ عن علی بن حفص کے واسطے سے ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 386 سے ماخوذ ہے۔