المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ التَّغَابُنِ باب: تفسیرِ سورۃ التغابن
حدیث نمبر: 3855
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي قال: سمعت محمد بن كُنَاسة يقول: سمعت سفيانَ الثَّوري وسُئِلَ عن قول الله ﷿: ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَمِنْكُمْ مُؤْمِنٌ﴾ [التغابن: 2]، فقال: حدثنا الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر قال: قال النبي ﷺ: "يُبعَثُ كلُّ عبدٍ على ما ماتَ عليه" (1). قد أخرج مسلمٌ (2) حديث الأعمش، ولم يخرجه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3813 - على شرط مسلم وأخرج منهحافظ طلحہ بابر
سفیان ثوری رحمہ اللہ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَمِنْكُمْ مُؤْمِنٌ﴾ [سورة التغابن: 2] کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر بندہ (قیامت کے دن) اسی حالت پر اٹھایا جائے گا جس پر اسے موت آئی ہو۔“
امام مسلم نے اعمش کی یہ حدیث روایت کی ہے لیکن اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل أبي سفيان: وهو طلحة بن نافع.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے اور یہ سند قوی ہے۔
فنی نکتہ / علّت: یہ قوت ابو سفیان کی وجہ سے ہے، جو کہ "طلحہ بن نافع" ہیں۔
وقد سلف برقم (3729) من طريق أبي عامر العقدي عن سفيان، وذكر فيه هناك الآية (21) من سورة الجاثية.
حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے نمبر (3729) پر ابو عامر عقدی کے طریق سے گزر چکی ہے جو سفیان سے روایت کرتے ہیں، اور وہاں اس میں سورۃ الجاثیہ کی آیت (21) کا ذکر ہے۔
(2) برقم (2878).
حوالہ / مصدر: ملاحظہ ہو نمبر (2878)۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3855 سے ماخوذ ہے۔