حدیث نمبر: 3648
أخبرنا إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا جدِّي، حدثنا عمرو بن عَوْن، حدثنا هُشيم، أخبرنا أبو بِشْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: جاء العاصُ بن وائل إلى رسول الله ﷺ بعَظْمٍ حائل ففَتَّه، فقال: يا محمدُ، أيَبعَثُ اللهُ هذا بعد ما أَرى؟ قال: "نعم، يَبعَثُ اللهُ هذا ثم يميتُك، ثم يُحييكَ، ثم يُدخِلُك نارَ جهنَّم"، قال: فنزلت الآيات: ﴿أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ﴾ [يس: 77] إلى آخر السورة (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. ﷽ [37 - ومن سورة الصافات]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3606 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عاص بن وائل ایک بوسیدہ ہڈی لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسے (ہاتھ سے) چورا چورا کر دیا، پھر کہنے لگا: اے محمد! کیا اللہ اسے (دوبارہ) اٹھائے گا جبکہ میں اسے اس (بوسیدہ) حالت میں دیکھ رہا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اللہ اسے دوبارہ اٹھائے گا، پھر تجھے موت دے گا، پھر تجھے زندہ کرے گا اور پھر تجھے جہنم کی آگ میں داخل کرے گا“، راوی کہتے ہیں: اس پر یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ﴾ ”کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا، پھر وہ یکایک کھلا جھگڑالو بن گیا“ [سورة يس: 77] سورت کے آخر تک۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3648
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أبو بشر: هو جعفر بن إياس أبي وحشيّة.» [ترقيم الرساله 3648] [ترقيم الشركة 3627] [ترقيم العلميه 3606]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو بشر: هو جعفر بن إياس أبي وحشيّة.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ ابو بشر سے مراد جعفر بن ایاس ابی وحشیہ ہیں۔
وأخرجه ابن أبي الدنيا في "الأهوال" (88)، والطبري في "تفسيره" 23/ 30 - 31، والإسماعيلي في "معجمه" 3/ 742، والضياء في "المختارة" (10/ 82) من طرق عن هشيم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی الدنیا نے "الأہوال" (88)، طبری (23/ 30-31)، اسماعیلی نے "المعجم" (3/ 742)، اور ضیاء نے "المختارۃ" (10/ 82) میں ہشیم کے واسطے سے کئی طرق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
والعَظْم الحائل: المتغيِّر بالبِلَى.
نوٹ / توضیح: "العظم الحائل": وہ ہڈی جو بوسیدہ ہو کر تبدیل ہو گئی ہو۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3648 سے ماخوذ ہے۔