حدیث نمبر: 350
فقد حدَّثنا بالحديث أبو بكر بن إسحاق وعلي بن حَمْشاذَ قالا: حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا عبد الوارث بن سعيد، عن علي بن الحَكَم، عن رجل، عن عطاء، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال: "مَن سُئِلَ عن علمٍ عنده فكَتَمَه، ألْجَمَه اللهُ بِلِجَامٍ من نارٍ يومَ القيامة". فاستحسنه أبو عليٍّ واعترف لي به، ثم لمَّا جمعتُ البابَ وجدتُ جماعة ذكروا فيه سماعَ عطاء من أبي هريرة. ووجدنا الحديث بإسناد صحيح لا غبارَ عليه عن عبد الله بن عمرو:
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص سے اس علم کے بارے میں پوچھا گیا جو اس کے پاس تھا اور اس نے اسے چھپا لیا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے آگ کی لگام پہنا دے گا۔“
جب میں نے یہ سند پیش کی تو ابوعلی الحافظ نے اسے پسند کیا اور میری بات تسلیم کر لی، پھر جب میں نے اس باب کی تمام روایات جمع کیں تو مجھے ایک ایسی جماعت ملی جس نے اس میں عطاء کا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے براہِ راست سماع ذکر کیا ہے، اور ہمیں یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بھی ایک ایسی صحیح سند کے ساتھ ملی ہے جس پر کوئی غبار نہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب العلم / حدیث: 350
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 350] [ترقيم الشركة 344]