حدیث نمبر: 338
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وَهْب، أخبرني معاوية بن صالح. وحدثنا أبو النَّضْر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه - واللفظ له - حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني معاوية بن صالح، أخبرني رَبيعة بن يزيد، عن أبي إدريسَ الخَوْلاني، عن يزيد بن عَمِيرة: أنَّ معاذ بن جبل لما حَضَرَتْه الوفاةُ قالوا: يا أبا عبد الرحمن، أَوصِنا؟ قال: أجلِسوني، ثم قال: إنَّ العلم والإيمان مكانَهما، مَن التمَسَهما وَجَدَهما - قال ذلك ثلاثَ مرات - فالتمِسُوا العلمَ عند أربعةِ رَهْطٍ: عند عُوَيمِرٍ أبي الدَّرداء، وعند سلمان الفارسي، وعند عبد الله بن سَلَام (2)، فإني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "إنه عاشرُ عَشَرةٍ في الجنَّة" (3).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ويزيد بن عَمِيرة السَّكْسَكي صاحب (1) معاذ بن جبل. وقد شَهِدَ مكحولٌ الدمشقي ليزيد بذلك، وهو مما يُستشهَد لمكحول عن يزيد متابعةً لأبي إدريس الخَوْلاني:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 334 - على شرطهما
حافظ طلحہ بابر

یزید بن عمیرہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو لوگوں نے عرض کیا: اے ابو عبدالرحمن! ہمیں کچھ وصیت فرمائیے؟ انہوں نے کہا: مجھے بٹھا دو، پھر فرمایا: علم اور ایمان اپنی جگہ پر موجود ہیں، جو انہیں تلاش کرے گا وہ انہیں پا لے گا، یہ بات انہوں نے تین بار دہرائی، پھر فرمایا: چار آدمیوں کے پاس علم تلاش کرو: عویمر ابو الدرداء، سلمان فارسی، عبداللہ بن مسعود اور عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہم کے پاس، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”بے شک وہ (عبداللہ بن سلام) جنت میں جانے والے دس افراد میں دسویں ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور یزید بن عمیرہ سکسکی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب العلم / حدیث: 338
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، وعبد الله بن صالح - على ما به من كلام - متابَع- أبو إدريس الخولاني: هو عائذ الله بن عبد الله- ، وأخرجه ابن حبان (7165) من طريق حرملة بن يحيى، عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد-» [ترقيم الرساله 338] [ترقيم الشركة 333] [ترقيم العلميه 334]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) كذا في النسخ الخطية و"تلخيص المستدرك"، لم يذكر الرابع، وزاده في المطبوع بين سلمان الفارسي وعبد الله بن سلام بلفظ: "وعند عبد الله بن مسعود"، وهو الموافق لما في مصادر التخريج والمواضع الأخرى عند المصنف.
نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں اور "تلخیص المستدرک" میں اسی طرح ہے کہ چوتھے راوی کا ذکر نہیں، مگر مطبوعہ نسخوں میں حضرت سلمان فارسی اور عبد اللہ بن سلام کے درمیان "وعند عبد اللہ بن مسعود" کا اضافہ کیا گیا ہے، جو دیگر تخریجی مصادر اور مصنف کے دیگر مقامات کے مطابق ہے۔
(3) إسناده صحيح، وعبد الله بن صالح - على ما به من كلام - متابَع. أبو إدريس الخولاني: هو عائذ الله بن عبد الله.

وأخرجه ابن حبان (7165) من طريق حرملة بن يحيى، عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد.

درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے، اور عبد اللہ بن صالح (کاتب لیث) پر کلام کے باوجود ان کی متابعت موجود ہے۔
فنی نکتہ / علّت: ابو ادریس الخولانی کا نام عائذ اللہ بن عبد اللہ ہے۔
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان نے (7165) میں حرملہ بن یحییٰ عن عبد اللہ بن وہب کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وسيأتي بالأرقام (335) و (336) و (5249) و (5827) و (8506)، وانظر (8365).
نوٹ / توضیح: یہ روایت آگے چل کر رقم (335)، (336)، (5249)، (5827) اور (8506) پر آئے گی، نیز (8365) بھی ملاحظہ فرمائیں۔
(1) في النسخ الخطية: السكسكيان صاحبا! ويزيد هذا لم يرو له الشيخان شيئًا.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں "السکسکیان صاحبہ" کے الفاظ ہیں! اور اس سند کے راوی یزید (بن عمیرہ) سے شیخین (بخاری و مسلم) نے اپنی صحیحین میں کچھ بھی روایت نہیں کیا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 338 سے ماخوذ ہے۔