المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ باب: سننا دیکھنے کے برابر نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 3289
أخبرني علي بن عبد الله الحَكِيمي ببغداد، حدثنا العبَّاس بن محمد الدُّوري، حدثنا سُرَيج بن النعمان، حدثنا هُشَيم، عن أبي بِشْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: قال رسول الله ﷺ: "ليس الخَبرُ كالمُعايَنةِ، إنَّ الله خَبَّر موسى بما صَنَعَ قومُه في العِجُل، فلم يُلقِ الألواحَ، فلما عايَنَ ما صَنَعوا أَلقى الألواح" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3250 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سنی سنائی خبر بچشمِ خود دیکھنے (مشاہدے) کی طرح نہیں ہوتی، اللہ نے موسیٰ علیہ السلام کو ان کی قوم کے بچھڑا (معبود) بنا لینے کی خبر دی تو انہوں نے تختیاں نہیں پھینکیں، لیکن جب انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے ان کا کرتوت دیکھ لیا تو (جلال میں آ کر) تختیاں پھینک دیں“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح ـ رجاله عن آخرهم ثقات إلّا أنَّ هشيمًا مع شهرة روايته عن أبي بشر جعفر بن أبي وحشية وسماعه منه، قد قال ابن عدي في حديثه هذا: يقال: إنه لم يسمعه من أبي بشر إنما سمعه من أبي عوانة عن أبي بشر فدلَّسه قلنا: وأبو عوانة -وهو وضّاح اليشكري- ثقة ثبت، وروايته عند المصنف برقم (3476) وغيره من غير طريق هشيم عنه، وهذه علّة غير قادحة.
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے؛ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
فنی نکتہ / علّت: البتہ ہشیم (بن بشیر) باوجودیکہ ان کی ابوبشر جعفر بن ابی وحشیہ سے روایت اور سماع مشہور ہے، ابن عدی نے ان کی اس حدیث کے بارے میں کہا ہے: "کہا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ حدیث ابوبشر سے براہِ راست نہیں سنی، بلکہ ابوعوانہ کے واسطے سے ابوبشر سے سنی ہے اور تدلیس کی ہے۔" ہم کہتے ہیں: (اگر ایسا ہو بھی تو) ابوعوانہ - جو وضاح الیشکری ہیں - ثقہ اور ثبت ہیں، اور ان کی روایت مصنف (حاکم) کے پاس رقم (3476) وغیرہ میں ہشیم کے علاوہ دوسرے طریق سے موجود ہے۔ لہٰذا یہ علت (حدیث کی صحت میں) مؤثر نہیں ہے۔
وأخرجه أحمد 4/ (2447) عن سريج بن النعمان، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اور اسے امام احمد (4/ 2447) نے سریج بن نعمان سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن حبان (6213) من طريق سريج بن يونس، عن هشيم، به.
حوالہ / مصدر: اور اسے ابن حبان (6213) نے سریج بن یونس کے طریق سے، ہشیم سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرج أوله أحمد 3 / (1842) عن هشيم، به.
حوالہ / مصدر: اور اس کا ابتدائی حصہ امام احمد (3/ 1842) نے ہشیم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3289 سے ماخوذ ہے۔