حدیث نمبر: 3162
حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد ابن يحيى الشهيد والسَّرِيّ بن خُزيمة قالا: حدثنا أبو الوليد الطَّيَالسي، حدثنا سليمان ابن كثير، حدثنا الزُّهْري، عن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، عن أبيه: أنَّ رسول الله ﷺ نَهَى عن لونَينِ من التمر: الجُعْرورِ ولونِ الحُبَيق، قال: وكان ناس يتيمَّمُون شرَّ ثِمارِهم فيُخرجونها في الصدقة، فنُهُوا عن لونَينِ من التمر، ونزلت: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3125 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کی کھجوروں سے منع فرمایا: «الجُعْرور» اور «لون الحُبَيق»۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے پھلوں میں سے گھٹیا ترین تلاش کر کے صدقہ میں نکالا کرتے تھے، تو انہیں ان دو قسم کی کھجوروں سے روک دیا گیا اور یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾ ”اور اس میں سے گھٹیا چیز (اللہ کی راہ میں) دینے کا ارادہ نہ کرو۔“ [سورة البقرة: 267]
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3162
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، سليمان بن كثير» [ترقيم الرساله 3162] [ترقيم الشركة 3143] [ترقيم العلميه 3125]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، سليمان بن كثير -وإن ضُعِّف في حديثه عن الزهري- قد توبع كما سلف بيانه برقم (1477).
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے؛ سلیمان بن کثیر - اگرچہ زہری سے ان کی حدیث میں انہیں ضعیف قرار دیا گیا ہے - لیکن ان کی متابعت کی گئی ہے جیسا کہ اس کا بیان نمبر (1477) پر گزر چکا ہے۔
وأخرجه البيهقي في "معرفة السنن والآثار" (8167 - 8168) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "معرفة السنن والآثار" (8167 - 8168) میں ابو عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3162 سے ماخوذ ہے۔