المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
أَوْلَادُكُمْ هِبَةُ اللَّهِ لَكُمْ باب: تمہاری اولاد اللہ کی طرف سے تمہیں عطا کی گئی نعمت ہے
حدثنا الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا محمد بن غالب الضَّبِّي ومحمد بن سِنَان قالا: حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي، حدثنا عبَّاد -وهو ابن العوام- عن سفيان بن حسين، عن الزُّهْري، عن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، عن أبيه قال: أمر رسول الله ﷺ، بصدقةٍ، فجاء رجلٌ من هذا السُّحَّل -قال سفيان: يعني الشِّيصَ- فقال رسول الله ﷺ: "مَن جاءَ بهذا؟ " وكان لا يجيءُ أحدٌ بشيء إِلَّا نُسِبَ إلى الذي جاء به، ونَزَلت: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِيهِ إِلَّا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ﴾ [البقرة: 267]، ونهى رسول الله ﷺ عن لونَينِ من التمر أن يُؤخَذا في الصدقة: الجُعْرورِ ولونِ الحُبَيق. قال الزُّهْري: واللَّونانِ (2) من تمر المدينة (3). تابعه سليمان بن كثير عن الزُّهري:
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ (زکوٰۃ) کا حکم دیا، تو ایک شخص گھٹیا کھجوریں (شیص) لے کر آیا، رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون لایا ہے؟“ اس وقت ہر چیز اس کے لانے والے کی طرف منسوب کی جاتی تھی، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِيهِ إِلَّا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ﴾ ”اور اس میں سے گھٹیا چیز (اللہ کی راہ میں) دینے کا ارادہ نہ کرو، حالانکہ اسے تم خود بھی لینا پسند نہیں کرو گے سوائے اس کے کہ تم اس میں چشم پوشی برتو۔“ [سورة البقرة: 267]، اور رسول اللہ ﷺ نے صدقہ میں دو قسم کی کھجوریں لینے سے منع فرمایا: «الجُعْرور» اور «لون الحُبَيق»۔ زہری کہتے ہیں کہ یہ دونوں مدینہ کی کھجوروں کی اقسام ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے؛ سفیان بن حسین - اگرچہ زہری سے ان کی روایت میں کلام ہے - لیکن ان کی متابعت کی گئی ہے۔
تفصیلِ روایت: اور یہ حدیث مصنف کے ہاں نمبر (1478) پر علی بن عبدالعزیز عن سعید بن سلیمان کے طریق سے گزر چکی ہے۔