المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
شَأْنُ نُزُولِ : ( أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا ) الْآيَةَ باب: آیت “کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے گھروں سے نکلے” کے نازل ہونے کا سبب
حدیث نمبر: 3151
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق ابن إبراهيم، أخبرنا معاذ بن هشام، صاحب الدَّستُوائي، حدثنا أَبي، عن قَتَادة، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: ما تَعجَبُون أن تكون الخُلَّةُ لإبراهيمَ، والكلامُ لموسى، والرؤيةُ لمحمدٍ (1).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3114 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”تم اس بات پر کیوں تعجب کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے لیے دوستی («خُلت»)، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لیے کلام اور سیدنا محمد ﷺ کے لیے (اپنا) دیدار اور رؤیت کو خاص فرمایا؟“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه النسائي (11475) عن إسحاق بن إبراهيم -وهو ابن راهويه- بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی نے (11475) میں اسحاق بن ابراہیم (جو کہ ابن راہویہ ہیں) سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وسيأتي مكررًا برقم (3789)، وسلف برقم (217).
تفصیلِ روایت: اور یہ آگے نمبر (3789) پر مکرر آئے گا، اور پیچھے نمبر (217) پر گزر چکا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3151 سے ماخوذ ہے۔