المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
الصَّلَاةُ مِنَ الْإِيمَانِ باب: نماز ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 3100
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، حدثنا إسرائيل، حدثنا سِمَاك بن حَرْب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: لمَّا وُجِّه رسولُ الله ﷺ إلى الكعبة قالوا: يا رسول الله، فكيف بالذين ماتوا وهم يُصلُّون إلى بيت المَقدِس؟ فأنزل الله: ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾ إلى آخر الآية [البقرة: 143] (1). قال عبيد الله بن موسى: هذا الحديث يُخبِرك أنَّ الصلاة من الإيمان.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3063 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کا رخ کعبہ کی طرف پھیرا گیا تو لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان لوگوں کا کیا بنے گا جو بیت المقدس کی طرف نمازیں پڑھتے ہوئے فوت ہو گئے؟ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾ [سورة البقرة: 143] ”اور اللہ تمہارے ایمان کو ضائع نہیں کرے گا۔“ عبید اللہ بن موسیٰ نے کہا: یہ حدیث آپ کو بتاتی ہے کہ نماز ایمان کا حصہ ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب.
درجۂ حدیث: یہ حدیث ’صحیح لغیرہ‘ ہے، اور یہ سند سماک بن حرب کی وجہ سے ’حسن‘ ہے۔
وأخرجه أحمد 4/ (2775) و 5/ (2964) و (3249)، والترمذي (2964)، وابن حبان (1717) من طرق عن إسرائيل، بهذا الإسناد. وقال الترمذي: حديث حسن صحيح.
حوالہ / مصدر: اسے احمد نے 4/ (2775) اور 5/ (2964) و (3249) میں، ترمذی نے (2964) میں، اور ابن حبان نے (1717) میں اسرائیل کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔ اور ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
وأخرجه أبو داود (4680) من طريق سفيان الثوري، عن سماك، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد نے (4680) میں سفیان ثوری کے طریق سے، انہوں نے سماک سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
ويشهد له حديث البراء بن عازب عند البخاري (40).
متابعات و شواہد: اور اس کی تائید (بطور شاہد) براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی حدیث کرتی ہے جو بخاری (40) میں ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3100 سے ماخوذ ہے۔