حدیث نمبر: 3056
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان العامِري، حدثنا أبو أسامة، حدثني عبد الحميد بن جعفر، عن العلاء بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن أُبيِّ بن كعب قال: قال رسول الله ﷺ: "ألا أعلِّمُك سورةً ما أُنزِلَت في التوراة ولا في الإنجيل ولا في الزَّبُور ولا في الفُرقانِ مِثلُها" فقلت: بلي، قال: "إني لأرجُو أن لا تَخرُجَ من ذلك الباب حتى تَعلَّمَها" فقام رسول الله ﷺ وقمتُ معه، فجعل يحدِّثني ويدي في يده، فجعلتُ أتباطأُ كراهيةَ أن يخرج قبل أن يُخبِرَني بها، فلما دَنَوتُ من الباب قلت: يا رسول الله، السورةَ التي وَعَدْتني، قال: "كيف تقرأُ إذا قمتَ إلى الصلاة" فقرأتُ فاتحةَ الكتاب، فقال: "هيَ هيَ، وهي السَّبْعُ المَثَاني، والقرآنُ العظيم الذي أُعطِيتُ" (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد رواه مالك بن أنس عن العلاء بن عبد الرحمن بإسناد آخر:
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی سورت نہ سکھاؤں کہ اس جیسی نہ تورات میں نازل ہوئی، نہ انجیل میں، نہ زبور میں اور نہ ہی فرقان (قرآن) میں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور سکھائیے)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ تم اس دروازے سے نکلنے سے پہلے اسے سیکھ لو گے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور میں بھی آپ کے ساتھ چل پڑا، آپ ﷺ مجھ سے گفتگو فرمانے لگے جبکہ میرا ہاتھ آپ ﷺ کے مبارک ہاتھ میں تھا، میں جان بوجھ کر چلنے میں سستی کرنے لگا اس اندیشے سے کہ کہیں آپ ﷺ (بات مکمل کرنے سے پہلے) دروازے سے باہر نہ نکل جائیں، جب میں دروازے کے قریب پہنچا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ سورت جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا؟ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو تو کیا پڑھتے ہو؟“ تو میں نے فاتحۃ الکتاب پڑھی، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہی وہ سورت ہے، اور یہی وہ ”سبع مثانی“ (بار بار دہرائی جانے والی سات آیات) اور ”قرآن عظیم“ ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین (امام بخاری و مسلم) نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3056
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، وهو مكرر (2071).» [ترقيم الرساله 3056] [ترقيم الشركة 3037]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده صحيح. وهو مكرر (2071).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
تفصیلِ روایت: اور یہ مکرر ہے (2071)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3056 سے ماخوذ ہے۔