المستدرك على الصحيحين
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
الْأَمْرُ بِإِعْلَانِ النِّكَاحِ باب: نکاح کے اعلان کا حکم
حدیث نمبر: 2784
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهْران، حدثنا محمد بن سابِق، حدثنا إسرائيل، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: نَقَلْنا امرأةً من الأنصار إلى زوجها، فقال رسول الله ﷺ: "هل كان معكم لهوٌ، فإنَّ الأنصارَ يُحِبُّون اللهوَ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2749 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم ایک انصاری خاتون کو رخصت کر کے اس کے شوہر کے پاس لے گئے تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے ساتھ کوئی کھیل تماشہ (خوشی کا سامان) تھا؟ کیونکہ انصار کھیل تماشے کو پسند کرتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران - وهو ابن خالد الأصبهاني - وقد توبع.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور یہ سند احمد بن مہران (جو احمد بن خالد الاصبہانی ہیں) کی وجہ سے "حسن" ہے، اور ان کی "متابعت" موجود ہے۔
وأخرجه البخاري (5162) عن الفضل بن يعقوب، عن محمد بن سابق، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
حوالہ / مصدر: اسے امام بخاری (5162) نے فضل بن یعقوب سے، انہوں نے محمد بن سابق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
نوٹ / توضیح: لہذا حاکم کا اس پر استدراک کرنا (یہ کہنا کہ بخاری نے اسے روایت نہیں کیا) ان کی بھول (ذہول) ہے۔
وأخرجه بنحوه أحمد 43/ (26313)، وابن حبان (5875) من طريق سهل بن أبي حَثْمة، عن عائشة. لكن بلفظ: "يُحبُّون الغناء". وإسناده حسن.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (43/ 26313) اور ابن حبان (5875) نے سہل بن ابی حثمہ کے طریق سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح روایت کیا ہے، لیکن وہاں الفاظ یہ ہیں: "يُحبُّون الغناء" (وہ گانے کو پسند کرتے ہیں)۔
درجۂ حدیث: اور اس کی سند "حسن" ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2784 سے ماخوذ ہے۔