المستدرك على الصحيحين
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا باب: یتیم لڑکی سے اس کے معاملے میں اجازت لی جائے
حدیث نمبر: 2735
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد، حدثنا أحمد بن مِهْران، حدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن أبي بُردة، عن أبي موسى سَمِعَ النبيَّ ﷺ يقول: "تُستأمَرُ اليتيمةُ في نفسها، فإن سَكَتَت فهو رضاها، وإن كَرِهَتْ، فلا كُرْهَ عليها" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح عن أبي هريرة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2702 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”یتیم لڑکی سے اس کے نفس (نکاح) کے بارے میں مشورہ کیا جائے گا، اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی رضا مندی ہے، اور اگر وہ ناپسند کرے تو اس پر کوئی زبردستی نہیں کی جائے گی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے اور اس کی یہ سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أحمد 32/ (19516) عن وكيع بن الجراح وإسحاق بن يوسف، و (19688) عن
أبي قَطَن عمرو بن الهيثم، ثلاثتهم عن يونس بن أبي إسحاق، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (32/ 19516) میں وکیع بن الجراح اور اسحاق بن یوسف سے، اور (19688) میں ابو قطن عمرو بن الہیثم سے روایت کیا ہے، یہ تینوں یونس بن ابی اسحاق سے اسی اسناد کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔
وأخرجه أحمد (19657) عن أسود بن عامر، عن إسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق، عن جده أبي إسحاق، عن أبي بردة، به. وهذا إسناد صحيح.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (19657) پر اسود بن عامر عن اسرائیل بن یونس بن ابی اسحاق عن جدہ (ابو اسحاق السبیعی) عن ابی بردہ کے طریق سے روایت کیا ہے، اور یہ سند "صحیح" ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2735 سے ماخوذ ہے۔