المستدرك على الصحيحين
كتاب : الجهاد— جہاد کا بیان
لَا تَتَّخِذُوا الدَّوَابَّ كَرَاسِيَّ باب: جانوروں کو کرسیاں نہ بناؤ۔
حدیث نمبر: 2517
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا سعيد بن سليمان الواسِطي. وأخبرني عمرو بن محمد بن منصور العَدْل، حدثنا عُمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، قالا حدثنا الليث بن سعد، عن يزيد بن أبي حبيب، عن سَهْل بن معاذ بن أنس الجهني، عن أنس -وكان من أصحاب النبي ﷺ قال: "اركَبُوا هذه الدوابَّ سالمةً، وابْتَدِعُوها سالمةً، ولا تتخِذُوها كَرَاسيَّ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2486 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان جانوروں پر صحیح سلامت حالت میں سواری کرو اور انہیں صحیح سلامت حالت میں ہی چھوڑو، اور انہیں کرسیاں نہ بناؤ (یعنی ان کی پیٹھ پر بلا ضرورت بیٹھے نہ رہو)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن.
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
وقد تقدَّم برقم (1642) من طريق شَبَابة بن سوَّار عن الليث بن سعد.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (1642) پر شبابہ بن سوار عن لیث بن سعد کے طریق سے گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
وقد تقدَّم برقم (1642) من طريق شَبَابة بن سوَّار عن الليث بن سعد.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (1642) پر شبابہ بن سوار عن لیث بن سعد کے طریق سے گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2517 سے ماخوذ ہے۔