المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
الرَّهْنُ مَحْلُوبٌ وَمَرْكُوبٌ باب: گروی رکھی ہوئی چیز سے فائدہ اٹھانا (دودھ دوہنا، سواری کرنا) جائز ہے۔
حدیث نمبر: 2381
حدثنا أبو بكر بن إسحاق وأبو محمد بن موسى، قالا: أخبرنا محمد بن أيوب، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي وموسى بن إسماعيل، قالا: حدثنا حماد بن سَلَمة، عن حماد، عن إبراهيم، عن الأسود، عن عائشة، عن النبي ﷺ، قال: "رُفع القلمُ عن ثلاثٍ: عن الصبيِّ حتى يَحتَلِم، وعن المَعتُوه حتى يُفِيق، وعن النائم حتى يَستيقِظ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2350 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں سے (اعمال لکھنے والا) قلم اٹھا لیا گیا ہے: ایک بچے سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے، دوسرے معتوہ (جس کی عقل میں فتور ہو) سے یہاں تک کہ اسے افاقہ ہو جائے، اور تیسرے سونے والے سے یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. محمد بن أيوب: هو ابن الضُّريس، وأبو الوليد الطيالسي: هو هشام بن عبد الملك، وحماد: هو ابن أبي سليمان، وإبراهيم: هو ابن يزيد النخعي، والأسود: هو ابن يزيد النخعي.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے؛ اس کے تمام راوی ثقہ اور مشہور ائمہ ہیں۔
وأخرجه أحمد 41/ (24694) و (24703) و 42/ (25114)، وأبو داود (4398)، وابن ماجه
(2041)، والنسائي (5596)، وابن حبان (142) من طرق عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد. وبعضهم يذكر المجنون بدل: المعتوه، وبعضهم يقول: "وعن المبتلى حتى يبرأ" بدل ذكر المعتوه والمجنون.
حوالہ / مصدر: مشہور حدیث: "تین لوگوں سے قلم (مواخذہ) اٹھا لیا گیا ہے..."؛ اسے احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ، نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ بعض روایات میں "معتوہ" (ناسمجھ) کی جگہ "مجنون" (پاگل) کا لفظ ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2381 سے ماخوذ ہے۔