المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
النَّهْيُ عَنْ بَيْعِ الْمَاءِ باب: پانی بیچنے سے ممانعت ہے۔
حدیث نمبر: 2318
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني ابن جُرَيج، عن عمرو بن دينار، أنَّ أبا المِنْهال أخبره: أنَّ إياس بن عبدٍ قال للناس: لا تَبِيعوا فَضْلَ الماء، فإنَّ رسول الله ﷺ نهى عن بَيع الماءِ (1). ولابن جُرَيج فيه إسنادٌ آخرُ:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ایاس بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں سے فرمایا: ضرورت سے زائد پانی مت بیچو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے پانی کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح، وقد صرَّح ابنُ جُرَيج - وهو عبد الملك بن عبد العزيز - بسماعه لهذا الحديث من عمرو بن دينار عند أحمد والنسائي.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابن جریج نے امام احمد اور نسائی کے ہاں عمرو بن دینار سے اپنے سماع کی صراحت کی ہے۔
وأخرجه أحمد 24/ (15444) عن روح بن عُبادة، والنسائي (6214) من طريق حجاج بن محمد المصيصي، كلاهما عن ابن جُرَيج، بهذا الإسناد. زاد روح في روايته: قال: والناس يبيعون ماء الفُرات فنهاهم.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (15444) اور نسائی (6214) نے ابن جریج کے طریق سے روایت کیا ہے۔ روح کی روایت میں اضافہ ہے کہ: "لوگ فرات کا پانی بیچتے تھے تو آپ ﷺ نے انہیں روک دیا"۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2318 سے ماخوذ ہے۔