حدیث نمبر: 2074
أخبرَناه أبو بكر محمد بن المؤمَّل بن الحسن بن عيسى، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفيلي، حدثنا محمد بن سلمة، حدثنا محمد بن إسحاق، عن عبد الله بن أبي بكر، عن أبي الزِّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة: أنَّ النبي ﷺ نادى أبيَّ بن كعب وهو قائم يصلي، فلم يجبْه، فقال: "ما مَنَعَكَ أن تُجيبَني يا أبيُّ؟ " فقال: كنت أصلي، فقال: "ألم يقلِ اللهُ ﵎: ﴿اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ﴾ [الأنفال: 24]، لا تَخرُج من المسجد حتى أُعلِّمَك سورةً ما أَنزل الله في التوراة والإنجيل والزبُور مثلَها"، قال أبيّ: ثم اتَّكأَ على يدي، حتى إذا كان بأقصى المسجد قلتُ: يا نبيّ الله، قلتَ: كذا وكذا، قال: "نعم، هي أمُّ القرآن، والذي نفسي بيده، ما أنزل الله في التوراة والإنجيل والزَّبُور مثلَها، وإنها السبعُ الطُّوَلُ التي أُوتيتُ، وإنها القرآنُ العظيمُ" (1). قد أخرج البخاري في "الجامع الصحيح" (2) حديثَ ابن أبي ذئب، عن سعيد المقبُري، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال: "الحمد لله، أمُّ القرآن، والسبعُ المثاني، والقرآنُ العظيمُ"، هذه اللفظةَ فقط.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو پکارا جب وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے جواب نہ دیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابی! تمہیں میرا جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ﴿اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ﴾ ”اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں بلائیں“ [سورة الأنفال: 24]، تم مسجد سے اس وقت تک باہر نہ جانا جب تک میں تمہیں ایسی سورت نہ سکھا دوں جس کی مثل اللہ نے تورات، انجیل اور زبور میں نازل نہیں فرمائی“، ابی کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے میرے ہاتھ کا سہارا لیا یہاں تک کہ جب آپ مسجد کے آخری کنارے پر پہنچے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے ایسا ایسا فرمایا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، یہ ام القرآن ہے، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! اللہ نے اس جیسی سورت تورات، انجیل اور زبور میں نازل نہیں فرمائی، اور یہی وہ سات لمبی سورتیں (کے قائم مقام) ہے جو مجھے دی گئی ہیں، اور یہی قرآنِ عظیم ہے۔“ [سورة الحجر: 87]

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 2074
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير محمد بن إسحاق» [ترقيم الرساله 2074] [ترقيم الشركة 2058]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار المطلبي مولاهم - فهو صدوق، لكنه مدلس، وقد عنعن.
حکم / درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، محمد بن اسحاق "صدوق" ہیں لیکن مدلس ہیں اور یہاں "عن" سے روایت کر رہے ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "شعب الإيمان" (1427) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "شعب الایمان" میں امام حاکم کی اسی سند سے روایت کیا ہے۔
(2) برقم (4702).
حوالہ / مصدر: یہ روایت آگے نمبر (4702) پر آئے گی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2074 سے ماخوذ ہے۔