حدیث نمبر: 1796
أخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن يحيى بن أبي كَثير، عن عِكْرمة، عن عبد الله بن رافع مولى أم سلمة، قال: سألتُ الحجاج بن عمرو الأنصاري عن حَبْسِ المسلم، فقال: قال رسول الله ﷺ: "مَن كُسِرَ أو عَرَجَ فقد حلَّ، وعليه الحجُّ من قابلٍ". قال عكرمة: فحدثتُ ابن عباس وأبا هريرةَ، فقالا: صَدَقَ الحجّاج (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے، وہ حلال ہو گیا (احرام کھول دے) اور اس پر اگلے سال دوبارہ حج لازم ہے۔“ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کو بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ حجاج نے سچ کہا ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب المناسك / حدیث: 1796
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1796] [ترقيم الشركة 1782]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أبو داود (1863)، وابن ماجه (3078)، والترمذي (940 م) من طرق عن عبد الرزاق، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (1863)، ابن ماجہ (3078) اور ترمذی نے عبدالرزاق کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1796 سے ماخوذ ہے۔