حدیث نمبر: 176
أخبرناه أبو عبد الله محمد بن عبد الله الأصبهاني، حدثنا أحمد بن محمد ابن عيسى القاضي، حدثنا أبو نُعيم ومحمد بن كثير: قالا: حدثنا سفيان، عن سَلَمة ابن كُهيل، فذكره بإسناده نحوه (2).
هذا حديث صحيح محفوظ من حديث الثَّوري عن سلمة بن كُهيل، وعِمران ابن الحَكَم السُّلَمي تابعيٌّ كبير محتجٌّ به، وإنما أهملا هذا الحديث - والله أعلم - لخلافٍ وقع من يحيى بن سلمة بن كهيل في إسناده، ويحيى كثيرُ الوهم على أبيه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے توبہ اور رحمت کے دروازے کو صفا کے سونا بننے پر ترجیح دی۔
یہ امام ثوری کی سلمہ بن کہیل سے روایت کردہ صحیح اور محفوظ حدیث ہے، اور عمران بن الحکم السلمی کبار تابعین میں سے ہیں جن سے احتجاج کیا جاتا ہے، اور ان دونوں (بخاری و مسلم) نے اس حدیث کو صرف اس لیے چھوڑا ہے - واللہ اعلم - کیونکہ یحییٰ بن سلمہ بن کہیل سے اس کی سند میں اختلاف ہوا ہے، اور یحییٰ اپنے والد سے روایت کرنے میں کثیر الوہم ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 176
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، كسابقه» [ترقيم الرساله 176] [ترقيم الشركة 175]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح كسابقه.
درجۂ حدیث: اس کی سند گزشتہ روایت کی طرح صحیح ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 176 سے ماخوذ ہے۔