المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ باب: حیا ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 173
أخبرنا أحمد بن محمد بن عَبدُوس، حدثنا عثمان بن سعيد، حدثنا عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا محمد بن بشر، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "الحياءُ من الإيمان، والإيمانُ في الجنَّة، والبَذَاءُ من الجَفَاء، والجفاءُ في النار" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیا ایمان میں سے ہے اور ایمان جنت میں لے جانے والا ہے، اور بدزبانی سنگدلی میں سے ہے اور سنگدلی آگ میں لے جانے والی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة بن وقاص الليثي، وقد توبع.
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے اور محمد بن عمرو لیثی کی وجہ سے یہ سند حسن ہے، نیز ان کی متابعت بھی موجود ہے۔
وأخرجه الترمذي (2009) عن أبي كريب، عن محمد بن بشر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام ترمذی نے (2009) میں ابوکریب کے واسطے سے محمد بن بشر کی اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 16/ (10512)، والترمذي (2009)، وابن حبان (608) من طرق عن محمد ابن عمرو، به. وقال الترمذي: حديث حسن صحيح.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد، ترمذی اور ابن حبان نے محمد بن عمرو کے مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: امام ترمذی نے اسے "حسن صحیح" قرار دیا ہے۔
وأخرجه ابن حبان (609) من طريق سعيد بن أبي هلال، عن أبي سلمة، به. وإسناده صحيح.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابن حبان نے (609) میں سعید بن ابی ہلال عن ابی سلمہ کی سند سے روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 173 سے ماخوذ ہے۔