حدیث نمبر: 1671
أخبرَناه عبد الله بن محمد بن موسى، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيبة، حدثنا وكيع، عن سفيان، عن عبد الله بن أبي لَبيد، عن المُطَّلب بن عبد الله بن حَنْطَب، عن خَلَّاد بن السائب، عن زيد بن خالد الجُهَنيِّ قال: قال رسولُ الله ﷺ: "جاءني جبريلُ فقال: يا محمد، مُرْ أصحابَك فليرفَعوا صِياحَهم بالتَّلبية، فإنها شِعارُ الحج" (1). وقيل: عن المطَّلب بن عبد الله بن حَنْطب عن أبي هريرة:
حافظ طلحہ بابر

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور فرمایا: اے محمد! اپنے صحابہ کو حکم دیں کہ وہ تلبیہ پکارتے ہوئے اپنی آوازیں بلند کریں، کیونکہ یہ حج کا شعار ہے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب المناسك / حدیث: 1671
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،سفيان: هو ابن سعيد الثوري.» [ترقيم الرساله 1671] [ترقيم الشركة 1659]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح سفيان: هو ابن سعيد الثوري.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ سفیان سے مراد الثوری ہیں۔
وأخرجه أحمد 36/ (21678)، وابن ماجه (2923)، وابن حبان (3803) من طريق وكيع، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (36/ 21678)، ابن ماجہ اور ابن حبان نے وکیع کی سند سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1671 سے ماخوذ ہے۔