حدیث نمبر: 1662
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثّنى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا أبو معاوية محمد بن خازم عن الحسن بن عمرو الفُقَيمي، عن أبي صفوان، عن ابن عباسٍ قال: قال رسول الله ﷺ: "لا صَرُورة في الإسلام".
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسلام میں «صروره» (حج کی ادائیگی سے گریز یا ترکِ دنیا) کا کوئی تصور نہیں ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب المناسك / حدیث: 1662
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 1662]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) هذا الحديث ثابت في نسخنا الخطية كلها بهذا الإسناد والمتن إلا أن الحافظ ابن حجر لم يذكره في "إتحاف المهرة"، ولم نجد أحدًا أخرج هذا الحديث بهذا الإسناد البتة، والراجح أنه سبق نظر من أحد النساخ قديمًا، حيث ركّب متن حديث عكرمة عن ابن عباس الذي قبل هذا على إسناد الحديث الذي بعده، وهو حديث أبي صفوان عن ابن عباس في التعجيل بالحج، والله تعالى أعلم.
علّت / فنی نکتہ: یہ حدیث تمام قلمی نسخوں میں اسی سند سے ہے، مگر حافظ ابن حجر نے اس کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی کسی اور کتاب میں یہ اس سند سے ملی ہے۔ غالب گمان یہ ہے کہ کسی قدیم کاتب نے پچھلی حدیث کا متن اگلی حدیث کی سند پر چڑھا دیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1662 سے ماخوذ ہے۔