حدیث نمبر: 1617
حدثنا الشيخ الإمام أبو الوليد حسّان بن محمد الفقيه، حدثنا جعفر بن أحمد بن نصر، حدثنا بُنْدار، حدثنا يحيى بن أبي الحَجّاج الخاقاني، حدثنا حاتم بن أبي صَغِيرة، حدثني سِمَاك بن حرب، عن أبي صالح، عن أم هانئ قالت: قال رسول الله ﷺ: "المتطوِّع بالخِيار، إن شاء صامَ، وإن شاء أفطَرَ" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وتلك الأخبارُ المعارِضة لهذا، لم يصحَّ منها شيء.
حافظ طلحہ بابر
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نفل روزہ رکھنے والے کو اختیار حاصل ہے، اگر چاہے تو روزہ رکھے اور اگر چاہے تو توڑ دے۔“
اس حدیث کی اسناد صحیح ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کے معارض جو روایات آتی ہیں ان میں سے کوئی بھی (سنداً) صحیح ثابت نہیں ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده ضعيف كالذي قبله. بندار: هو محمد بن بشار.
درجۂ حدیث: یہ سند بھی پچھلی روایت کی طرح ضعیف ہے۔
راوی پر جرح: بندار سے مراد محمد بن بشار ہیں۔
درجۂ حدیث: یہ سند بھی پچھلی روایت کی طرح ضعیف ہے۔
راوی پر جرح: بندار سے مراد محمد بن بشار ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1617 سے ماخوذ ہے۔